Featuredاسلام آباد

اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی ، 20دسمبر کو عمران خان منتیں کرتے نظر آئیں گے

اسلام آباد : ‏پنجاب میں حکومت ان کی نہیں ق لیگ کی ہے، جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔ ‏20 دسمبر بھی گزر جائے گی، اسمبلیاں وہیں موجود ہوں گی۔

شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ‏عمران خان ایک بار پھر سیاست میں اہم رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسیمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‏پنجاب میں حکومت ان کی نہیں ق لیگ کی ہے، جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں، لہذا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے کر وہ اہم رہنا چاتے ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئے کے سینیئر رہنماء سرے عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں۔ ‏20 دسمبر بھی گزر جائے گی، اسمبلیاں وہیں موجود ہوں گی، جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئیں گے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اتنے بااختیار اور سیاست میں متعلقہ ہوتے تو اداروں سے مخاطب ہوکر خطاب نہ کرتے۔ عمران خان صوبائی اسیمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور کروانے پر رضامند کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close