Featuredاسلام آباد

بھارت پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہا ہے: حنا ربانی کھر

اسلام آباد: بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے

وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھائیں گے، بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں (را) ملوث ہے۔

وزیرمملکت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، پاکستان آج بھی دہشتگردی سے نمٹ رہا ہے، واضح ثبوت ہیں بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں، جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ملوث ہے، حکومت پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گی۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھائیں گے، بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں (را) ملوث ہے، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری واضح ثبوت ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا، بھارت دہشتگردی کرکے دوسرے ممالک پر الزام تراشی کرتا ہے، بھارت دہشتگردی کا الزام لگا کر دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس خطے میں ہے جہاں بہت سے چیلنجز ہیں، بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ، بھارت پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہا ہے، عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کا احتساب کریں، عالمی اداروں کو دہشتگردی کی معاونت، سہولت کاری روکنے کے اقدامات کرنا ہونگے، ہم یہ ڈوزیئر یواین سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی فورمز پر شیئر کریں گے، دہشتگردوں کے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دہشتگردی بھارت کا منصوبہ تھا اور اس کو بھارت نے سرانجام دیا، جن کو اس دہشت گردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے، اس واقعے کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا، بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے، بھارتی اقدامات کرونک ٹیررازم سینڈروم کی مثال ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت ایک روگ اسٹیٹ بن چکا ہے، گویندا پٹنائک، دنگارا، پارتھیا سارتھی اہم بھارتی دہشت گرد ہیں، اس دہشت گردی کے واقعے میں بھارت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم اس واقعے کا احتساب چاہتے ہیں، عالمی قوانین کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا، لاہور دہشت گردی کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close