Featuredاسلام آبادتجارت

ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں : ایاز صادق

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم ایمرجنسی فلڈ ریلیف، پاور ٹرانسمیشن سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close