Featuredاسلام آباد
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا آغاز
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا آغاز کردیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامی یونٹس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود بھی منجمد کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے معاملات مکمل طے ہونے تک منجمد رکھنے کی ہدایت کی ہے، حلقہ بندی کمیٹیوں کے ممبرز اور کنوینرز کے تبادلوں پر بھی پابندی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔