لاہور : اس دن ہم اکٹھے ہوئے اور دہشتگردی کو شکست دینے کا عزم کیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی میڈیا پر سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جاری بیان میں کہا تاریخ میں دہشت گردی کی ہولناک کارروائی تھی، یہ وہ دن ہے جب ہم بحیثیت قوم اکٹھے ہوئے۔
عمران خان نے کہا کہ آج کا دن قوم کبھی نہیں بولے گی۔ یہ ملکی تاریخ میں دہشت گردی کی سب سے ہولناک کارروائی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ یہ وہ دن ہے جب ہم بحیثیت قوم اکٹھے ہوئے، دہشت گردی کو شکست دینے کا عزم کیا۔