Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے ن لیگ نے منصوبہ بنالیا

 لاہور: ن لیگ نے وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
لیگی قیادت نے وزیراعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

عدم اعتماد کی تحریک پر لیگی ارکان سے دستخط کروا لئے گئے اور انہیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے دفتر میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی کیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close