کراچی: عمران خان کی زیر تسلط اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں ، پی ڈی ایم ان الیکشنز میں بھرپور حصہ لے گی
احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں اور وہ اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سابق حکومت کی تباہ کاریوں کی مرمت کررہے ہیں اور عمران خان کو مزید وقت دے کر معیشت اور بچے کچے سرمائے کو تباہ نہیں کرواسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنے دور اقتدار میں بس دو کام سیکھے، پہلا مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانا اور دوسرا توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کا ہے، یہ دونوں ہی کام انہوں نے بہت اچھے انداز سے کیے۔