عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے یہ سارے حربے استعمال کر رہا ہے
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی عمران کا آلہ کار بننے کے بجائے صوبے کے امن پر توجہ دیں
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مذمت کی ہے ساتھ ہی شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا؟ عوام کی حفاظت، پولیس کی استعداد میں اضافے کے لیے وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے یہ سارے حربے استعمال کر رہا ہے، عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بالکل نہیں روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد آئین و قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور اگر آئین کی روشنی میں 90 دن میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔