Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں صورتحال سنگین ہے اور پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے

 پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق اداروں کی رپورٹ پریشان کن ہے

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا سے متعلق قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشا اور پریشان کن قرار دے دی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 1 سال میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 300 واقعات رونما ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال اتنی سنگین ہے اور پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے بارے میں قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشااور پریشان کن ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور نہ ہی شہداء کے لئے پیسے ہیں، 9 سال میں کے پی میں یہ ترقی ہوئی ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق پر حملے کے لئے بندوقیں اور بندے جمع کرنے والوں نے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ وفاق نے بھی خیبرپختونخوا کو پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا۔
خیبرپختونخوا میں نو سال سے برسر اقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لیے قائم محکمے سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close