لاہور: ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلٰی پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں لہٰذا وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
تحریک عدم اعتماد پر 150 ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔
واضح رہے کے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے تو گورنر بلیغ الرحمان پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔