لاہور: وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا دیا ہے، جس کے بعد وہ اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے۔
آئی جی پولیس کی جانب سے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسسز کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے بعد غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔