Featuredخیبر پختونخواہ
پنجاب کی صورت حال کے باعث کے پی اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی
پشاور: پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کو آج 23 دسمبرکو تحلیل ہونا تھا۔ مگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے باعث کے پی اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔
اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی ۔
صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان جب بھی اشارہ کریں اگلے پانچ منٹ میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔