Featuredپنجاب

وفاقی وزرا کی فرمائش پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا

لاہور:  پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے جو وہ واپس لے چکے ہیں۔

مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے نہ آئینی پابندی۔ وزیر اعلیٰ نے اگلی سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن اسپیکر مسترد کر چکے ہیں۔

عمر چیمہ نے کہا کہ وفاقی وزرا کی فرمائش پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا۔

مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے جو وہ واپس لے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close