عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟
اسلام آباد: ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مارچ یا اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟
وفاقی وزیر نے بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔