Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے حکمرانوں کی اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے فرار کے لیے معاونت کی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمران اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے فرارچاہتے تھے اوراس کے لئے الیکشن کمیشن معاونت کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر کہا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ الیکشن سے بھاگا جائے ، اس کے لئے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتو ی نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن تو اپنے ہی فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیا فیصلہ کرنا تھا اس کا ہمیں اندازہ ہوگیا تھا ، ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کاانتظار کیے بغیر ہی انٹرا کورٹ اپیل فائل کردی تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے اسلام آبادکے شہریوں کو فیصلے کا حق دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میئر کوبراہ راست الیکشن سے لانے پر قانون سازی کرچکی تھی، ہم آرڈیننس لاچکے تھے جس میں یوسیز بھی بڑھادی گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close