Featuredاسلام آباد

استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں : اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کیلیے آج بھی نہ آئے، معاملہ کل پر رکھ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رابطے کا منتظر تھا، لیکن وہ نہیں آئے، پھر میں نے خود ملک عامر ڈوگر صاحب سے رابطہ کیا، انہوں نے آج کے بجائے کل صبح ملاقات کا کہا ہے، میں نے 11:30 بجے کا ٹائم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو استعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا، جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہوسکتے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ استعفے ارکان کے تحریرکردہ نہیں تھے۔ گزشتہ طلبی پر بھی پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ کیا تھا۔ ان کو بتا دیا ہے کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ عامر ڈوگر کو کہا تھا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی بڑی واضح ہے۔ جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی آئینی طریقہ ہے کہ ہر ممبر استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ارکان آئیں اور استعفیٰ دیں تو تصدیق کے لیے بھیجوں۔ میرے بلانے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ کیا وہ خوشی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے تو میں سمجھا کہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close