Featuredبلوچستان

لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا، کمیشن لاپتہ ہونے والے ایک ایک شخص کے معاملے کی تحقیقات کرے گا اورلاپتہ افراد کی ملک مخالف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا، پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے، رکن اسمبلی اسد اللہ بلوچ، زابد ریکی، ملک نصیر شاہوانی اور زمرک اچکزئی رکن کمیشن مقرر کردیے گئے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کمیشن کے سیکریٹری ہوں گے۔

پارلیمانی کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کمیشن ہر ایک،لاپتہ شخص کے معاملے کی تحقیقات کرے گا، کمیشن،لاپتہ افراد کی ملک مخالف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close