الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کردی
اسلام آباد : حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کردیں۔
الیکشن کمیشن کی درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق اپیل میں کچھ دستاویزات کم ہیں۔الیکشن کی قانونی ٹیم اعتراضات دور کررہی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اپیل دائر کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہونے تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن آج ہفتے کو ہی کرانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔