ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ،غریب روٹی کے لیے پریشان : شیخ رشید
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔
انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوور سیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔
شیخ رشیدکا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔
ہائیکورٹ کےحکم پراسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئےالیکشن جب بھی ہوگا13پارٹیوں کےخلاف اسلام آبامیں ریفنڈم ہوگاجوعوام کےساتھ ہاتھ کرےگاوہ پشتائےگاترسیلات زربرامدات اورسرمایہ کاری میں کمی مہنگائی30فیصدبڑھ گی10جنوری تک1.3ارب ڈالردینےہیں نئےسالMQMایک اورباپ پارٹی نیک ہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2022