Featuredدنیا

سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر آنگ سانگ سوچی کو سزا

سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر آنگ سانگ سوچی کو سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال کی قید سنا دی گئی۔

میانمار کی نوبل انعام یافتہ 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے سے فارغ ہونے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید سزا سنائی گئی۔

آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آنگ سانگ سوچی کے خاندان اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close