Featuredتجارت

عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافہ کے بعد پاکستان میں سونا سستا

عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافہ کے بعد پاکستان میں سونا سستاہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز اضافے سے 1824 ڈالرز فی اونس ہے۔

سال2022 سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کا سال رہا، سال 2022 میں ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی کرنسی کی گراوٹ سونے کی قیمتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ بنی،ایک سال میں ایک تولہ سونا 57900 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔جنوری 22میں فی تولہ سونا 126000 روپے پر تھی ،سال 2022کے اختتام پر ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 83ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ۔

سال 2022 میں 10گرام سونے کی قیمت میں 49640 روپے مہنگا ہوا ،جنوری 2022میں دس گرام سونے کی قیمت 108025 تھی،سال 2022 کے اختتام پر دس گرام سونا 1576650روپے پر جا پہنچی ۔سال 2022میں ایک تولہ چاندی 610روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ،سال 2022جنوری میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے تھی ،سال 2022کے اختتام پر ایک تولہ چاندی کی قیمت 2070روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔

سال 2022میں عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1824 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک سال میں 48روپے کے اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ کا ذکر کریں تو رواں مالی سال جنوری 22میں عالمی منڈی میں سونا 1805 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا تھا، آج رواں مالی سال کے اختتام پر عالمی منڈی میں 21 ڈالر اضافہ کے بعد 1824ڈالر فی اونس پر رہا ہے۔

چاندی کے فی تولہ قیمت میں بھی رواں مالی سال میں 550 روپے فی تولہ کے اضافہ کے بعد چاندی 2070روپے فی تولہ میں فروخت کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close