Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ کن موبائل پر نہیں چلے گا؟
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کو صارفین کی جانب سے تجارت، عزیز و اقارب سے رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب کچھ اسمارٹ فون صارفین کے لیے نئے سال میں یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی بہت سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین پیغام رسانی کی یہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے اکتوبر میں بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین تک واٹس ایپ کی رسائی ممکن نہیں ہوگی جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس کو اپڈیٹ کرنے کا کہا تھا۔
تاہم اب 2 آئی فون سمیت 49 اسمارٹ فونز والے صارفین آج رات 12 بجے کے بعد سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ان فونز میں آئی فون فائیو، آئی فون فائیو سی، ہواوے کے فونز، ایل جی کے اسمارٹ فونز، سیم سنگ گلیکسی ایس ٹو ودیگر شامل ہیں