Featuredدنیا

اسرائیل شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا

تل ابیب: یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی فروخت خطے پراثرات مرتب کرے گی

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عودید بسیویک نے کہا ہے کہ شام میں فوج کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری اور مسلسل فوجی کارروائی پورے خطے کو متاثر کرتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے آنیوالے سال کیلیے اسرائیلی فوج کی فیلڈ توقعات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جو کچھ پوسٹ کیا ہے اس کے مطابق یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی فروخت مغرب اور امریکا کے ایران اور پورے خطے پر اثرات مرتب کریگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کے امریکی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close