Featuredپنجاب

اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

لاہور: پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے، باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے۔

صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق کہا کہ قومی اسمبلی میں جاکر کیا کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے، باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے ، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو لابنگ کے لیے امریکا میں ہائر کیا، ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا، حسین حقانی میرے خلاف کمپین اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے حالاں کہ امریکا میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں، قمر باجوہ کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کو جمع اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔

آڈیو لیکس پر انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے کیوں کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں مشرف نے بھی دہشت گردی کو بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close