Featuredسندھ

شہر قائد پر ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر کینیڈا سے آئے مہمانوں سمیت لُٹ گئے

فیڈرل بی ایریا میں جوہر آباد تھانے کی حدود میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر کینیڈا سے آئے اپنے مہمانوں سمیت ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ گئے۔

تازہ واردات کے دوران ڈاکو چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ایک درجن سے زائد افراد کی جیبیں بھی خالی کرا موبائل فون اور نقدی لے اُڑے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے گلی کے کونے پر مسرور وارثی اور ان کے مہمانوں سے لوٹ مار کی ۔
ڈاکوؤں نے قریبی چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ایک درجن سے زائد افراد سے بھی موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔

ایس ایچ او جوہرآباد انسپکٹر اے ڈی چودھری نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز شام چار بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرین کی جانب سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے، جس کے بعد اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔متاثرین سے رابطے میں ہیں ، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close