Featuredپنجاب

مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔

پارٹی صدر کی حیثیت سے شہباز شریف نےمریم نواز کی بحیثیت چیف آرگنائزر تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

چیف آرگنائزر کی حیثیت سےمریم نواز اپنی پارٹی کی تنظیم نو کریں گی۔

مریم نوازنے اپنے والد نواز شریف کے تیسرے دور حکومت میں سیاست میں قدم رکھا تھا لیکن انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔

مئی 2019 میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی گئی تھی، جس میں رہنماؤں کو مختلف پارٹی عہدے تفویض کئے گئے تھے۔

اسی وقت مریم نوازکو پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر پارٹی عہدہ تفویض کیا گیا تھا، اس وقت سے اب تک وہ پارٹی کی نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close