Featuredکھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے

کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر عبداللہ شفیق 19 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم بھی 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام پر امام الحق 74 رنز اور سعود شکیل 13 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close