پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ جنیوا روانہ ہوئے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
PMLN Senior Vice President @MaryamNSharif has departed for Geneva today from London for her surgery. Quaid PMLN @NawazSharifMNS is accompanying her. She will return to Pakistan in the 3rd week of January to assume her new responsibilities as Chief Organizer, Insha’Allah
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں معالج سے بھی ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مزید دو افراد بھی جنیوا گئے ان کی وہاں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔
نوازشریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔