وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان کیسے ریکارڈ ہوا، پولیس اسٹیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی پی اوگجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ اوکے حوالے کرتے ہیں، اور ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دے دیا، فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت5 بج کر 28 منٹ درج ہے.
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پر وزیرآباد میں 3 نومبر کو فائرنگ کی گئی تھی، جس میں عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی جب کہ پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔