Featuredکھیل و ثقافت
دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ
کراچی: دوسرے کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں۔
پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ میں میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کھیل ختم ہوا تو امام الحق صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔