Featuredکھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں آخری دن دوسری اننگزمیں 9 وکٹ پر 304رنزبنائے۔

سرفراز  احمد نے اپنے  کیرئیرکی 50 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کر کے میچ کو یادگار بنایا۔

319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے۔ نسیم شاہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 15 رنز بنائے جبکہ ابرار احمد نے 5 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 4 جبکہ اِش سودھی نے 2، ٹم ساؤتھی نے بھی 2 اور میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close