لاہور: ہماری کوشش ہے ادارے کو بہتر کیا جائے ، کوئی نجکاری نہیں ہوگی زہریلہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے کچھ ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کررہے، یورپ اور دیگر ممالک کے اڈے آؤٹ سورس کررہے ہیں، کوئی نجکاری نہیں ہوگی زہریلہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آؤٹ سورس کا نظام پورہ دنیا میں میں چل رہا، ترکی یورپ سمیت دیگر ممالک کے حوالے کیا جائے گا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شئیر مجھے پتہ ہے کون کون لوٹ کے لے گئے ہیں، ہمارے اگر روٹس کھل جائے تو ٹکٹ بھی کم ہوگی، پی آئی اے کام کرنا چاہتا اگر سے کام کرنے دیا جائے تو، فوڈ کوالٹی بہتر کی گئی ہے کراچی میں 6 سو لوگ کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چار ٹرپل سیون ہے دو کام کررہے ہیں، یہ جو ٹرپل سیون ہے انکی سیٹس ٹھیک نہیں جن کو ٹھیک کرنے کے لیے آٹھ ماہ لگ سکتے ہیں، پی آئی اے کی برینڈنگ کو بہتر کرنے جارہے ہیں، پی آئی اے رویہ پہلے سے بہتر ہوا ہے، پی آئی اے اب اچھا کام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بات کریں تو جولائی سے خسارے میں رہا، ہمیں اکیس کروڑ کی سبٹیڈی ملی ہے، سیلاب میں بھی ریلوے کو نقصان ہوا جس کے راستے اب بہتر کردیے گئے ہیں، ہماری کوشش ہے ادارے کو بہتر کیا جائے ، سیٹس کپیسٹی بہتر کی جارہی ہے، ہم ریلوے سے ساڑھے پندرہ کروڑ کماتے اور اخراجات 19 کروڑ ہیں۔