Featuredپنجاب

پی ٹی آئی نے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیا

ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں

لاہور: عدالت نے ہدایت کی تواعتماد کا ووٹ لیں گے پھر فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے لیے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب صوبائی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیا اور ووٹ لینے کے بعد فوری اسمبلی تحلیل کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط قرار دیا ہے اور فیصلہ کیا کہ عدالت نے ہدایت کی تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کیلیے تیاری کرنی ہے۔

عمران خان نے وزرا کو اراکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ اعتماد کا ووٹ ہمارے کے لیے مسئلہ نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے ہر وزیر کو متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی اور وزرا کو ڈویژنل سطح پر اراکین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم عوام کے پاس جائیں گے، وزرا عام انتخابات کی تیاری کریں۔

انہوں نے اجلاس میں واضح کیا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، اسلام آباد کے بعد کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، یہ جانتے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

سابق وزیراعطم نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عوامی مینڈیٹ والی حکومت مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close