Featuredپنجاب

ترین، علیم، سرور کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے : عون چوہدری

لاہور: جہانگیر ترین، علیم خان، چوہدری سرور کوئی جماعت نہیں بنا رہے

جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ایک بیان میں عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

عون چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close