جیکب آباد: آٹے کے بحران کے خلاف جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی نے ریلی نکالی۔
جیکب آباد میں ایس ٹی پی ہاؤس سے لے کر پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے گلے میں سوکھی روٹی ڈال کر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں میں گندم پڑی خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کے لیے مزدور دن بھر کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، ہمارے ہاں آٹا مہنگا، انسانی زندگیاں سستی ہو چکی ہیں۔
شرکائے ریلی نے حکومت سے آٹے اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔