لاہور: صوبائی اسمبلی مزید 25 ارکان وزیراعلی پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے
پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چوہدری خود بکے اورپی ٹی آئی میں آئے، فواد چوہدری کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔
مومنہ وحید نے کہا کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے، فواد چوہدری پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری یہ بھی بتا دیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں؟
مومنہ وحید نے کہا کہ ان کی طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلی پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ میں اپنےضمیرکی آوازپر پرویز الہیٰ کوووٹ نہیں دوں گی۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی مومنہ وحید نے پانچ کروڑ روپے لے کر انحراف کیا۔