امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بارشوں،کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
A California Highway Patrol officer captured incredible footage of a huge landslide in Fresno County Monday afternoon. #CAwx #AtmosphericRiver https://t.co/Wqcngxk5Ea pic.twitter.com/h0bNiB8Qo3
— AccuWeather (@accuweather) January 10, 2023