Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کیلئے سروے کیا جائے گا اور تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایات کی گئی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج میں مدد ملے گی۔

الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی میں قائم دفاتر کو بھجوادی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close