Featuredپنجاب

تخت لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے : شیخ رشید

راولپنڈی: پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار، غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار، غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پر لگی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close