Featuredپنجاب

پرویز الہٰی کے پاس 186 ارکان نہیں وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے

سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ارکان کے آڑے آرہا ہے

لاہور: پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا ، رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 179 ارکان ہیں، رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے، پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کل میری گاڑی پر جوتا پھینکا گیا، جوتے مارنے والا بے چارہ عمران خان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے پاس 186 ارکان نہیں وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، ہمارے پاس 179 ارکان ہیں، رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ارکان کے آڑے آرہا ہے، اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے یہ پہلی ملاقات نہیں، سلمان شہباز جہانگیر ترین سے پہلے بھی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close