لاہور : پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے،اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ مل گیا ہے، اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھی لوگ آئے، پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے وکلا نے عمدہ طریقے سے عدالت میں قانوی جنگ لڑی۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا جائے، ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہمیں اسمبلی میں 186 ووٹ درکار تھے اور 186 ووٹ ہی حاصل کرلئے، اسمبلی میں کون موجود تھا اور کون نہیں اس کا ریکارڈ سی سی ٹی وی میں موجود ہے۔