Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم شہبازشریف کاپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی اور قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا، جب کہ پنجاب کے سیاسی معاملات پر چوہدری شجاعت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔