Featuredپنجاب

مجھے سب دیکھ کر دو دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھے دو دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے، اور 90 دن میں الیکشن کی تاریخ بھی دینا ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھے 2 دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کرتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سب چیزیں دیکھ کرفیصلہ کرنا ہے، اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مشکل ہے، 90 دن میں الیکشن کی تاریخ بھی دینا ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کر لی جائے گی۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری منظور کرنے اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سے سرکاری سطح پر وزیر اعلی پنجاب کی سمری کی تصدیق کروائی گئی ہے، وزیراعلی کی سمری گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے گورنر پنجاب کو پیش کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close