Featuredاسلام آباد

سکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے : حکومت سندھ

اسلام آباد: سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی اجلاس کی تفصیلات کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا جا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن غور کرے گا۔

سندھ حکومت کی کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک دفعہ پھر ملتوی کرنے کی درخواست پر اجلاس ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا، چیف الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 34 کا جائزہ لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close