Featuredسندھ

ایم کیوایم کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے : شرجیل میمن

ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، حافظ نعیم

 کراچی: افسوس ہے کہ کراچی کی بڑی جماعت نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کے فیصلے پر ردعمل جاری کردیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم الیکشن کا حصہ رہے اور انتخابات لڑے تا کہ عوام کو امیدوار کے چناؤ کا حق حاصل ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ کراچی کی بڑی جماعت نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ایم کیوایم نے حلقہ بندیوں کے لیے بڑی جدوجہد کی اور آصف زرداری نے بھی ایم کیوایم کے تحفظات کو تسلیم کیا، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی اور اُسے چاہیے تھا کہ الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں درست کرائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ووٹر لسٹوں پر بھی تحفظات تھے، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا، ایم کیوایم کے علیحدہ ہونے سے الیکشن کی ساکھ متاثرہو گی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی حلقہ بندیوں،مردم شماری پر اعتراض ہے، خواہش ہے ایم کیو ایم الیکشن لڑے،پتہ چل جائے گا کون کہاں کھڑاہے، ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کو اختیار ہے جو چاہیں کہہ دیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close