کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ضلع ملیر کی 30 میں سے 3 یونین کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ ضلع جنوبی میں 25 یوسیز میں سے 1 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
ماڈل ٹاؤن کی یوسی 6 آصف اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر جماعت اسلامی کو 785 اور پی ٹی آئی کو 529 ووٹ ملے۔
حیدرآباد یونین کمیٹی 125 حسین آباد میں پیپلزپارٹی کے برکت ببر 472 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔
دادومیونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے جی ڈی اے 4 پر اور پیپلز پارٹی 3 پر کامیاب ہوگئی۔