کراچی: الیکشن کمیشن نے شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات کے 235 میں سے 170 یوسیز کے نتائج جاری کردیے
الیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 80 چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 49 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی ہے جس نے 29 یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کیں۔
مسلم لیگ ن 6، جے یوآئی اور آزاد امیدوار دو دو، تحریک لبیک ، مہاجر قومی موومنٹ ایک ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
65 یوسیز کے نتائج آنے باقی ہیں۔ 10 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
کراچی کے 25 ٹاؤنز ہیں جن میں سے پیپلزپارٹی نے 7 اور جماعت اسلامی نے 5 ٹاؤنز میں برتری حاصل کرلی۔
پیپلزپارٹی کو لیاری،کیماڑی،مورڑو میر بحر،بلدیہ ، ملیر،گڈاپ،ابراہیم حیدری میں ، جماعت اسلامی کو گلبرگ،نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد، گلشن اقبال میں، جبکہ پی ٹی آئی کو مومن آباد،منگھوپیر میں برتری حاصل ہے۔
اسی طرح شہر قائد میں مسلم لیگ (ن) نے دو جب کہ جے یو آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار نے یوسی چیئرمین کی ایک ایک نشست حاصل کی۔