Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے : رانا ثناء اللّٰ

ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں، سیاستدان بنیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں، سیاستدان بنیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر ان کے استعفے واپس دے سکتے ہیں، یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close