کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر پی ٹی آئی سندھ کی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی صوبائی قیادت کو لاہور طلب کر لیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور عمران اسماعیل نے علی زیدی کو سندھ کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 39 یونین کمیٹیز جیت کر دوسرے نمبر پر رہیں۔