کراچی: جس کا خدشہ تھا وہ 15 جنوری کو سب کے سامنے آگیا، ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے نتائج میں پوسٹ ریگنگ کی گئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کا خدشہ تھا وہ 15 جنوری کو سب کے سامنے آگیا، ہم اس بات پر زور دے رہے تھے کہ 2021 کی حلقہ بندیوں میں بہت خامیاں ہیں، 6 ماہ سے ایم کیو ایم کہہ رہی تھی حلقہ بندیوں میں خامیاں ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پابند ہے صاف و شفاف انتخابات کرائے، حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہر فورم پر آوا ز بلند کی، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے ملکر جیری منڈرنگ کی ہے، ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے نتائج میں پوسٹ ریگنگ کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں پوچھنے کا حق رکھتی ہیں کہ بلدیات کے بعد عام انتخابات کیسے کرائیں گے، بیلٹ پیپرز گلیوں میں لوگوں کے ہاتھوں میں تھے ، لوگ ٹھپے لگارہے تھے۔